لاہور کے علاقے ساندہ میں گھریلوں تصادم کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے بیوی اپنے شوہر کو قتل کر کے فرار ہوچکی ہے
علاقہ مکینوں کا بیان:
علاقہ مکینوں سے جب بات کی گئی تو اُن کے مطابق معمول کی طرح کل رات بھی ان کا لڑائی جگھڑا چل رہا تھا مگر کسی کو یہ نہیں پتا تھا کہ اِس دفعہ معاملہ بہت آگے تک نکل گیا ہے
اِس کے علاوہ علاقہ مکینوں کے مطابق ہم نے کئی مرتبہ ان کے جھگڑے کو روکا بھی مگر اگلے دِن پھر وہی سب ہوتا تھا جو روز روز معمول بن گیا
حقیقت:
روز کی طرح اُس رات بھی کسی بات پر لڑائی چل رہی تھی مگر بات اس قدر تک آگے نکل گئی ہاتھا پائی تک معاملہ پہنچ گیا تھا یاسر نے اپنی بیوی پر تشدد شروع کردیا مگر بیوی کو اِس دفعہ یہ برداشت نہ ہوا اُس نے اپنے دونوں بھائیوں شازل اور عمر کو فون کردیا جس سے اُس سکینہ کے بھائی بھی غصے میں آگ بگولا ہوگئے جب رات کو سکینہ کے بھائی چپ کر کے بنا کسی کو بتائے وہاں پہنچے تو سکینہ چپ کر کے اُن کو کمرے میں لے گئی جہاں یاسر گہری نیند میں تھا سکینہ کے بھائی نے گلا گھونٹ کر اُس کو ماردیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا جارہا ہے گلا کسی باریک چیز سے گھوٹا گیا ہے۔
سی سی ٹی وی میں واضع طور پر ملزمان کے چہرے دیکھے جاسکتے ہیں البتہ سکینہ کا چہرہ ظاہر نہیں دیکھا جاسکتا
جیسے ہی اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے حالات کا جائزہ لے کر مقتول کی بیوی اور اُس کے دونوں بھائیوں پر ایف آئی آر درج کردی ہے
پولیس ملزمان کو ڈھونڈنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے مگر ابھی تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی
اب دیکھنا یہ ہے کہ اعلیٰ حکام اِس معاملے کے خلاف کتنے متحرک تصاویر بن کر سامنے آئے گے
دیکھتے رہیے اور اِس معاملے کی مزید تفصلات کے لیے ہمارے ساتھ جُڑے رہیے
رپورٹر:
محمد اجمل
No comments:
Post a Comment